اسلام آباد ( خبردار نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز 6 کے خط کا نوٹس لے
لیا
چیف جسٹس نے معاملہ پر سات رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا جو بدھ سے کیس کی سماعت شروع کریں
گے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گےجبکہ جسٹس منصور علی شاہ یحییٰ خان
آفریدی جمال خان مندخیل بینچ میں شامل ہیں اس کے علاوہ
جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہونگے
سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجر بینچ بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا
اس سے قبل حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا حکومتی کمشن کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن
سربراہی سے انکار کر دیا
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا
خط کے مطابق مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں،اور خود پر اعتماد کرنے
پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں،
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی اعتماد کرنے پر
شکریہ اداکیا
Comments are closed.