Khabardar E-News

سنجاوی : لینڈ سلائیڈنگ سے 1 گھر مکمل طور پر تباہ، اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا

148

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) سنجاوی کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 1

گھر مکمل طور پر تباہ، اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

سنجاوی کے یونین کونسل چوتیر قربی کچھ میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا

واقعہ پیش آیا۔

جس کے وجہ سے 1 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے گھر میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں امان اللہ کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ جبکہ خیراللہ اور رحمت اللہ کے

گھروں سمیت متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گھر والے پوری رات کھلے آسمان تلے پڑے رہے ہیں۔

علاقے کے عوام نے فوری طور پر حکومت بالخصوص پی ڈی ایم اے سے امداد کی اپیل کرتے ہوے

ہونےولاے نقصانات کا آزالہ کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.