Khabardar E-News

بلوچستان پاکستان کرکٹ کپ چیمپئن بن گیا،وزیراعلی بزنجو کامبارکباد

10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان پاکستان کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

جمعہ کو ملتان میں پاکستان کپ کرکٹ ٹورنانمنٹ کا فائنل میچ بلوچستان اور خیبرپشتونخوا کے مابین کھیلا گیا

جس میں کپتان یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 8 وکٹوں سے ہراکر

پاکستان کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تشکیل کے بعد بلوچستان نے کسی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا

ٹائٹل جیتا ہو۔

چیمپئن ٹیم نے 172 رنز کا آسان ہدف بتیسویں اوور کی دوسری گیند پر محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل

کرلیا۔

10 اوورز میں 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر یاسر شاہ کو پلیئر آف دی فائنل

قرار دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنر عمران بٹ 28 کے مجموعی اسکور پر خالد عثمان کی گیند پر

آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے تو نوجوان بیٹرز عبدالواحد بنگلزئی اور حسیب اللہ نے دوسری وکٹ کے لیے 77

رنز کی ذمہ دارانہ شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ حسیب اللہ 45 رنزبناکر آؤٹ

ہوئے۔

نوجوان عبدالواحد بنگلزئی نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تویاسر شاہ کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت

خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی

داخل نہ ہوسکے۔

یاسر شاہ نے 10 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹے میں محض 33 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے 2 میڈین اوورز بھی پھینکے۔

انہوں نے کامران غلام، محمد سرور آفریدی، عادل امین اور محمد عمران سینئر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عاکف جاوید اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کامران غلام 91 گیندوں پر 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی تین بیٹرز میں ریحان آفریدی ناٹ آؤٹ 27،محمد محسن 21 اور عادل امین

20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹورنامنٹ کی چیمپئن بلوچستان کوپچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ خیبرپختونخوا کو پچیس لاکھ روپے کی

انعامی رقم دی گئی۔ بلوچستان کے اوپنر حسیب اللہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان ٹیم کو پاکستان کپ کرکٹ چمئین شپ جیتنے پر مبارکباد

۔تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی کرکٹ ٹیم نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی

۔کامیابی پر ٹیم کے کپتان یاسر شاہ و دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

۔چمپئین شپ کی اہم بات بلوچستان کے کھلاڑیوں حسیب اللہ عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ کی ٹیم میں شرکت اور بہترین کارکردگی ہے ۔

۔حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاۓ ۔

۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں

۔حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پاکستانی کر کٹ ٹیم کی نمائیندگی کی اہلیت ثابت کی

۔دونوں کھلاڑیوں کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی سے ملک کو بہترین بیٹسمین مل سکتے ہیں

۔امید ہے کہ پی سی بی ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیگا۔

۔بلوچستان میں ہر کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ہر سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا۔

۔بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑی ہمیشہ نظر انداز ہو تے رہے ہیں۔

۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور با صلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کر رہی ہے۔

۔یقین ہے کہ حسیب اللہ عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ آئیندہ بھی شاندار کار کردگی دکھاتے ہوۓ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں گے۔

Comments are closed.