Khabardar E-News

کوہلو:جاندران جنگل میں 3 دن سے لگی آگ بے قابو

42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو (خبردار ڈیسک ) کوہ جاندران میں دو دن سے لگی آگ سے جنگ اور جنگلی حیات متاثر صوبائی حکومت خاموش اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں سوئ ہوئی ہے
جس کے باعث کوہ جاندران ،بھتر پرائی میں لگے آگ پر قابو نہیں پانا مشکل ہوگیا ہے
بتایا گیا ہے کہ کوہ جاندران میں لگے آگ کو 60 گھنٹے سے ذیادہ وقت گزرا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظام نہیں ہوسکا
آگ نے 60 گھنٹوں کے دوران کوہ جاندران کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا ہے
آگ سے علاقے کے قیمتی درختوں،کھور،حت،سکیر سمیت خوبصورت پودوں اور پرندوں کاخاتمہ ہوچکا ہے
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے آفیسران اور اسٹاف گزشتہ روز سے جائے وقوع پر موجود ہیں
سہولیات نہ ہونے سے آگ پر قابو نہیں پاسکتے ہیں محکمہ جنگلات حکام کے مطابق،آگ کی شدت شدید تیز ہے آگ نے اس وقت کئی کلومیٹر پر مشتمل علاقے کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے مقامی لوگوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اتنے حادثے کے بعد بھی خاموش ہے اگر آگ پر قابو نہیں پایا گیا تو علاقے میں مزید نقصانات ہوسکتے ہیں
انہوں نے صوبائی حکومت بلوچستان ،ضلعی انتظامیہ،ایف سی بلوچستان، قبائلی رہنماؤں،فلاحی اداروں ،کوہلو کے غیر عوام سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے

Comments are closed.