Khabardar E-News

بارکھان بلوچانی روڈ پر زور دار بم دھماکہ 1نوجوان جان بحق،شہرمیں گشیدگی

61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان ( حیات خان کھتران سے ) صوبہ پنجاب سے ملعقہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بلوچانی روڈ پر زور دار بم دھماکہ ہواہے جس میں ایک نوجوان جان بحق اور متعدد زخمی ہوے ہیں
بتایا گیا ہے کہ بم دھماکے میں ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان جانبحق ہوا ہے
جس پر جانبحق نوجوان کے لواحقین نے ہسپتال کا سارا سامان باہر پھینک کر اسے آگ لگا دی
تاہم بعد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم آخری اطلاعات تک بارکھان میں حالات کشیدہ تھے
ڈی پی او بارکھان محمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ حالت میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں
پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ علاقہ جاگن کے کچہ راستہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔
اور ایک نوجوان جو گاۓکو شہر لے کر آرہا تھا بارودی سے ٹکرا گیا تھا
جنہیں شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا تھا
جہاں ہڑتال کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جانبحق ہوے ۔
نامہ نگار خبردار کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز عملہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے توڑ پھوڑ کی اور ورثا نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

Comments are closed.