Khabardar E-News

لانگ مارچ: پاکستان پیپلزپارٹی کا قافلہ جیالوں کی صورت میں سکھر روانہ

7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز) پاکستان :پیپلزپارٹی بلوچستان کا قافلے پارٹی کی عوامی مارچ میں شرکت کےلیے کوئٹہ

سے روانہ ہوگئے قافلے میں جیالوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے

قافلہ منگل کی صبع ایدھی چوک سے روانہ ہوے

قافلے کی سربراہی پیپلزپارٹی بلوچستان سیکرٹری جنرل روزی خان کاکڑ کررہے ہیں

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتےہوے پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے

کہاکہ انشاءاللہ اسلاآباد جاکر سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کرینگے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکی ہے

پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کے مطابق کوئٹہ مچھ سبی ڈیرہ مراد سے بھی جیالوں کو ساتھ لے کر شام

کو سکھر پہنچ جائینگے

جہاں سے جیالوں کا قافلہ عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب روان دواں ہوگا

لانگ مارچ: پاکستان پیپلزپارٹی کا قافلہ جیالوں کی صورت میں سکھر روانہ

واضع رہے کہ ملک میں بڑتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری سے لانگ مار چ

شروع کیا ہے

پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوکی قیاد ت میں لانگ مارچ کا آغاز سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہوا

ہے

جو حیدر آباد لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہوتا ہوا آج شام تک سھکرپہنچ جاے گے

جس کے بعد یہ لانگ مارچ کل پنجاب میں داخل ہوگا

بلاول بھٹو کی قیاد ت میں اس لانگ مارچ میں کارکنوں اور جیالوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے

ٍپاکستان پیپلز پارٹی کی قیاد ت کے مطابق مہنگائی کے خلاف یہ لانگ مارچ 8 مارچ کو ملک کی دارلحکومت

اسلام آباد پہنچے گا

جہاں پر تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف دھرنا دیا جاے گا

اور پی پی پی قائد ین کے مطابق یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک موجودہ حکومت کا خاتمہ نہیں

ہوگا اس وقت تک انکا دھرنا جاری رہے گا

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس لانگ مارچ کی اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے

Comments are closed.