Khabardar E-News

کورونا وائرس، آگاہی کیلیے عالمی ادارہ صحت نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا۔

اپنی پہلی ویڈیو میں انفیکشن کے انسداد اور روک تھام کے تکنیکی شعبے کی سربراہ بینیدتا آلیگرانزی نے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے صحت عامہ سے متعلق بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اور دعووں کا سیلاب برپا ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے گمراہ کُن معلومات کا تدارک کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انسٹا گرام سمیت دیگر سماجی میڈیا کے پلیٹ فورمز پر بھی آگاہی فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کررکھا ہے۔

Comments are closed.