Khabardar E-News

نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، ماہرین طب

97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: ماہرین  صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت مند نوجوان خواتین کی سب سے زیادہ اموات دورانِ زچگی ہوتی ہے۔

حالیہ سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان بدقسمتی سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، پیدائش کے دن سے ایک ماہ کی عمر تک سب سے زیادہ بچے ہمارے یہاں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں صرف 66 فیصد بچوں کی امیونائزیشن ہوتی ہے۔

ماہرین صحت نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے دنیا کی اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہو گئی ہے، ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں، ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم اتنا مضبوط نہیں کہ ایسی کسی وبا کی صورت میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح قابو پاسکیں، ہمارے یہاں کوئی جدید وائرولوجی لیب بھی قائم نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹر عذرا احسان، پروفیسر خالد شیفع، پروفیسر محمد سعید خان، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمن، ڈاکٹر فرحان عیسٰی، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، بریگیڈیر وقار شیخ خلیل، محمود باری اور دیگر نے خطاب کیا۔

Comments are closed.