Khabardar E-News

پی ایس ایل میں زیادہ چھکے، شین واٹسن نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

152

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر شین واٹسن نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق ہفتے کوملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو چھکا جڑتے ہی واٹسن نے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کے 73 سکسرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ پی ایس  ایل کے چاروں گذشتہ ایڈیشنز کا حصہ رہے مگر بہترین پرفارمنس 2019 میں سامنے آئی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو پہلی بار چیمپئن بننے میں مدد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Comments are closed.