Khabardar E-News

بالی ووڈ اداکاروں کو بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی، سلمان احمد

328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بین القوامی شہرت یافتہ گلوکار واقوام متحدہ کے پولیو کے حوالے سے پاکستان میں سفیر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کی مسلمان دشمن پالسیوں کی عکاسی ہے۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بین القوامی شہرت یافتہ گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمان آج قائد اعظم محمدعلی جناح کے دو قومی نظریہ کی حمایت کرتے ہیں بھارتی مسلمانوں پر ہندوں نے ظلم کرکے بھارت کو برباد کردیا ہے تاہم اس کے برعکس ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی اور امن سے رہنا پسند کرتے ہیں، ہندوں نے مساجد اور نہتے مسلمانوں کے گھروں کا آگ لگا دی اور وہاں عورتیں بچے محفوظ نہیں، بھارتی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

سلمان احمد نے کہا کہ بھارت کے مقبول مسلمان اداکاروں کو بھارتی مسلمانوں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہوگی، سلمان خان، شاہ رخ خان، نصیر الدین شاہ مسلمانوں کے ہیروز ہیں، سارے ہندوستان کے مسلمانوں کو اس ظلم اور بربیت کے خلاف ایک ہونا پڑے گا، بھارت میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ 10 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک بھارت کی سرکار نے مسلمانوں کے نقصان کا آزالہ نہیں کیا، جب ہندو انتہا پسندوں نے معصوم بچوں اور خواتین پر تشدد کیا تو میرا دل خون کے آنسوں روتا ہے بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک بن گیا ہے کشمیر میں لگائی جانیو الی آگ اب پورے بھارت میں پھیل گئی ہے۔

Comments are closed.