Khabardar E-News

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے راہیں جدا کرلیں

266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔

شہروزسبزاواری اور ان کی اہلیہ سائرہ کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ ان خبروں کے منظرعام پر آنے کے بعد شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے  بتایا تھا کہ میں اورسائرہ ہمارے رشتے میں موجود اختلافات کی وجہ سے کچھ عرصے سے ساتھ نہیں رہ رہے لیکن ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے۔ ہم کچھ وقت تک الگ رہ کر اپنے رشتے کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز شہروز سبزواری اور سائرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا۔ پیغام میں درج تحریر کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے یہ مشکل وقت ہےلیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔ اس کے علاوہ دونوں نے میڈیا اورعوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اورنجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔ شہروز سبزواری اور سائرہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی وجہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کو قرار دیا جارہا تھا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ شہروز اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے سائرہ اور شہروز کے درمیان علیحدگی ہوئی تاہم شہروز سبزواری نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اور صدف کے درمیان کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔

Comments are closed.