Khabardar E-News

رابی پیرزادہ نے ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتادیا

184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کو دہشت میں مبتلا کرنے والے جان لیوا ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتایا ہے۔

رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’’کرونا کا نہایت آسان علاج‘‘۔

رابی پیرزادہ نظم میں کورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

واضح ہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے ۔ اس جان لیوا وائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے۔ پاکستان میں اب تک چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حکومتی سطح پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

Comments are closed.