Khabardar E-News

قطر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ: قطر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ قطری شہری کچھ ہی عرصہ قبل ایران سے وطن واپس آیا تھا۔ قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔

قطر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے  بعد سعودی عرب خلیج کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں ابھی تک اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 600 اور ہلاکتیں 43 ہوچکی ہیں۔ خطے میں ابھی تک کورونا سے اموات بھی صرف ایران میں ہوئی ہیں۔

دیگر عرب ممالک میں اب تک یو اے ای میں 21، اومان میں 6، بحرین میں 41، کویت میں 45 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مصر میں بھی ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

Comments are closed.