سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے امریکا طالبان معاہدے سے متعلق کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے، انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن و استحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔
Comments are closed.