Khabardar E-News

چمن: مدارس ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں – مولانافضل الرحمان

311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مدارس ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں – مولانافضل الرحمان

چمن ( خبردار نیوز ) پاکستان ڈیموکراٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ ملک سے

مدرسہ سسٹم ختم کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے

کیا ہے اور کہا کہ ہمارا  مقابلہ اسٹیبلشمنٹ سے  نہیں، بلکہ  عالمی استعمار  سے ہے

انہوں نے کہا کہ ملک  کے مدارس نے بہت اعلی پاہے کے لوگ پیدا کیے ہیں

جس کے باعث اب مدرسہ سسٹم ختم کرنا کسی کے بس کا بات نہیں

کیونکہ مشرف مدارس کے خاتمے کے سوچ کے ساتھ ایک اغیار کی طرح چلاگیا

لیکن دینی مدارس بہلے سےبہت مضبوط ہوچکے ہیں

اور روان سال کے دوران چالیس ہزار طلبہ کے داخلے ہوچکے ہیں

موجودہ حکمران ملک کو غلامی کی طرف دھکیل رہا ہے

فضل الرحمن نے ایک بار پھر حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج  جو حکمران ہمارے نصیب میں

آئے ہے

ان  کا نام لینے سے بھی شرم اتا ہے

،ان حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو غلامی کی جانب لے جایا گیا ہے

اور بیرونی قوتوں کے غلام آج  پاکستان پر حکمران ہیں

انہوں نے واضع کیا کہ  ہم باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے

:یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی  ہے

جمعیت کے مرکزی امیر نے افغان طالبان کو مبارکباد دہتے ہوے کہا کہ یہاں کے ناجائز حکمرانوں  کا انجام

بھی افغانستان میں اشرف غنی جیسا رہے گا

کوئٹہ : مہنگائی اور بھوک نے عوام کا جینا دوبھرکردیا- مولانافٍضل الرحمان

،مولانا کے مطابق ہم ان سے خوفزدہ اور مرعوب نہیں، نہ ہی کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ لیں گے

،اور نہ ہی ہمیں  پاکستان کے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت ہے

یہ وطن یہ زمین ہمارا ہے اس پر شرعی نظام قائم کرکےدم لیں گے،مولانا
قائد جمیعت نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوے کہاکہ خود تو بےعقل  ہیں اور ہمیں بھی بےعقل سمجھتے ہیں

اسکی مثال ایک کروڑ کی نوکریاں ہیں
ایک کروڑ نوکریاں 74 سال میں نہیں بنی

Comments are closed.