Khabardar E-News

پاکستان : پیٹرول کی قیمتوں میں 15 فروری تک اضافہ نہیں ہوگا

121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان : پیٹرول کی قیمتوں میں 15 فروری تک اضافہ نہیں ہوگا

اسلام آباد (خبردار ڈیسک )  وفاقی حکومت  نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں

۱۵ فروری تک کوئی تبدیلی نہیں کی جاے گی

اس خبر کی تصدیق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطے شہباز گل نے کی

جنہوں نے ٹویٹر پر لکھا: “وزیراعظم نے پیٹرولیم کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے

اضافے کی سمری منظور نہیں کی۔

“وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں

لیکن حکومت پاکستان عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی

اس لیے وزیراعظم نے اس سمری کو موخر کر دیا ہے۔

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 52 پیسے اور ایچ ایس ڈی کی

قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “پیٹرولیم مصنوعات مسلسل چوتھے ہفتہ وار اضافہ دکھا رہی ہیں اور بین الاقوامی

مارکیٹ میں صرف گزشتہ ہفتے میں 6.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا،”

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں گزشتہ سال سے بلند ترین سطح پر ہیں۔

فنانس ڈویژن نے کہا کہ موجودہ سیلز ٹیکس کی شرح اور مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی بجٹ کے

اہداف سے بہت کم ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، عدالت نے وفاق سے جواب طلب کرلی

بیان میں کہا گیا کہ “اوگرا کی سفارش کے خلاف وزیر اعظم نے گزشتہ پندرہ دن سے سیلز ٹیکس میں مزید

کمی کے ذریعے بین الاقوامی قیمتوں کو جذب کرنے کی ہدایت کی ہے۔”

تایاگیاہے کہ سیلز ٹیکس میں کمی سے وزارت خزانہ کو 2.6 ارب روپے کا ریونیو نقصان پہنچے گا،

 اس  لیے حکومت نے ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جزوی اضافے کا فیصلہ

کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آئندہ ماہ پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

Comments are closed.