ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ایف سی اسٹڈیم سوئی میں سوئی رایفلز کے تحت قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ حمید کرکٹ کلب سوئی اور سوئی اسٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی کھیتران اور ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عبیداللہ چیمہ تھے شائیقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کے لیے ایف سی اسٹڈیم سوئی میں موجود تھی
حمید کرکٹ کلب سوئی نے سوئی اسٹار کرکٹ کلب کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
اس موقع پر شائیقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی کھیتران نے کہا کہ سوئی میں نوجوانوں کے جزبہ کھیل کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں
انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے کے انعقاد سے پوری دنیا میں امن کا پیغام جاتا ہے کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا زریعہ ہیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
انھوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی
میچ کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی کھیتران اور ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عبید اللہ چیمہ نے فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کئیے
Comments are closed.