Khabardar E-News

چمن:یوریاکھاد افغانستان اسمگلنگ کرنےکی کوشش ناکام۔

121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن ( رپورٹ سید سردار محمد خوندئی)یوریاکھاد کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کرایک اسمگرکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹرک تحویل میں لیاگیا ہے
تفصیلات کسٹمز کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر عطاء محمد بڑیچ نے بتاتے ہوئے کہا کہ کسٹمز ھاوس چمن میں ایکسپورٹ کی نیت سے انے والی ایک ھینو دس ویلر ٹرک رجسٹریشن نمبر LEI.9261 جو بظاہر الو کے یارسلز سے لیس تھی۔ کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہزاروں کلو گرام ممنوع آئٹم سوبا اور سر سبز برینڈ یوریاکھاد برآمد کی ہے 480 پارسلز کھاد جو کہ 24 میٹرک ٹن بنتی ہے
جبکہ 80 پارسلز آلو بھی ساتھ برامد کی ۔
ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایکسپورٹر اور کلیرنس ایجنٹ کے خلاف بھی ایف آئی ار درج کر لی گئی۔
کاروائ خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی گئی۔کاروائ جو براہراست کسٹمز ھیڈ کورارٹر سے مانٹر ہورہی تھی کے لئے اسسٹنٹ کلیکٹر عثمان عزیز اور سپرنٹنڈینٹ چودھری شفیق، انسپیکٹر زبیر اعوان اور سیزنگ افسر عدنان خان اور کلاس فورتھ اسٹاف پر مشتمل تھی۔
یاد رہے سرحدی علاقوں میں کھاد کی نقل و عمل کے خلاف حال ہی میں صوبائی انتظامیہ کی جانب سے بھی سخت آرڈر جاری کی گئ ہے اور پابندی لگائی گئی ہیں ۔۔
وفاقی سطح پر وزیر اعظم کی سخت ہدایات کی روشنی ممبر کسٹمز آپریشن سید محمد طارق ہدا اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایات پر کلیکٹر اپریزمنٹ راشد حبیب خان اور ایڈشنل کلیکٹر خیال محمد کی ترتیب کی گئ ٹیم نے کاروائ میں حصہ لیا۔

Comments are closed.