کوئٹہ ( خبردار دیسک ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد کی پستونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے سے ملاقات کی -: وفد نے 30 دنوں تک گرفتار ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر ختم کروانے میں ان کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا،
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق وفد نے نصراللہ خان زیرے کو ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، احتجاج اور مطالبات سے آگاہ کیا، باالخصوص حکومتی کمیٹی کا مزاکراتی عمل میں غیر سنجیدگی سے آگاہ کیا اور اس بات کی استدعا کی کے اپوزیشن جماعتوں (پی کے میپ، بی این پی مینگل، جمعیت علمائے اسلام) کے اراکین کو مزاکراتی کمیٹی کا حصہ بن کر معاملات حل کرانے میں معاونت فراہم کرے
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے بتایا کہ بہت جلد اپوزیشن کی تمام جماعتوں پر مشتمل ایک وفد ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کریں گے اور معاملات کے حل کیلئے مختلف آپشنز پر غور کریں گے،
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ ڈاکٹرو کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات سے مطعلق اپنا کردار ادا کریں گے،
اخر میں وفد کے اراکین نے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹرو کے جاری احتجاج ، ان کو درپیش مسائل اور مطالبات سے مطعلق ان کےکردار کو سراہا،
Comments are closed.