کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی صدر نیشنل پارٹی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے ہمارے دوسینٹرز ہے ہم آج استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔
کوئٹہ پریس کلب میں ہفتہ کی سہہ پہر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیشنل پارٹی کی شکست کی وجوہات سب کے سامنے ہیں۔
سابق وزیر اعلی کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں ہمارے جیتے ہوئے سیٹ ہار میں تبدیل کیے گئے
انہون نے کہا کہ ریکوڈک کےحوالےسے جو بھی معاہدے ہوئے ہیں ان کو عوام کے سامنے رکھا جائے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے حکومت نے ریکوڈک کا تحفظ کیا۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے قبائلی رئنما حاجی نثار اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستفعیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ انکی آمد سے پارٹی مضبوط ہوگی
اس موقع پر حاجی نثار احمد نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے دور حکومت میں بہترین کارکردگی دیکھائی۔ جبکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی بے روزگاری سمیت بہت سے مسائل درپیش رہیں۔
اس سے قبل ڈاکٹرمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کیلئے آج کا دن بہت اہم قرار دیتے ہوے کہا کہ :پارٹی کیلئے نصیرآباد ڈویژن کمزور ترین علاقہ ہے اور پچھلے الیکشن میں نیشنل پارٹی نصیر آباد اور سبی ڈویژن میں کمزور یاں رہی لیکن حاجی نثار کے آنے کے بعد نصیر آباد ودیگر علاقوں میں پارٹی مضبوط ہوگی۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے آئندہ الکیشن میں نیشنل پارٹی کی کارکردگی بہتر ہونے کی زیادہ امکانات کی امید ظاہرکی
Comments are closed.