Khabardar E-News

پشاور : خیبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور ( خبردار ویب ) خیبر پشتونخوا کے ضلع خیبرمیں طویل دورانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین نے ہفتہ کے روز سخت احتجاج کرتے ہوے پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ کو بند کردیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ شاکس میں درجنوں مشتعل خواتین نے پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا بند کردیاہے۔
مظاہرہ کرنے والے خواتین کا موقف ہے کہ علاقہ میں کئی کئی روز بجلی معطل رہتی ہے جس سے زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیادوں ہر بجلی بحال کیا جائے۔
دوسرے جانب شاہراہ کی بندش سے افغان ٹرازٹ گاڑیوں سمیت ہرقسم آمدورفت معطل ہے۔جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑک کے دونوں جانب روکی ہوئی ہیں

Comments are closed.