Khabardar E-News

پشاور ، فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 1000 کلو مردہ مرغیاں برآمد

116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (خبردار ڈیسک ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ہفتہ کے روز باچا خان چوک میں بڑی کاروائیکرتے ہوے 1000 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی ہیں
اطلاعات کےمطابق مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا،
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ چھاپے میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا دکان سیل، ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا ، جبکہ کاروائی میں برآمد مردہ مرغیوں کا گوشت ضبط کرکے تلف کردیا گیا،
فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
واضع رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں مردہ مرغیوں کے گوشت فروخت ہونے کے کہی بار انکشافات ہوے ہیں مگر حکومت کی جانب سے مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت روکنے کے لیے اب تک کوئی موثر اقدام نہیں ہوا ہے جس کے باعث آے روز اس طر ح واقعات عام ہوتے جارہے ہیں

Comments are closed.