Khabardar E-News

پاک بھارت مذہبی ٹورزم کا آغا ہندویاتری پشاورآئنگے- رمیش کمار

42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( خبردار نیوز ) تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان کی حکومت کا شکریہ کرتے ہوے کہا ہے کہ اس سال چوبیس نومبر کو شری گور مہاراج سے مذہبی ٹورازم کا سلسلہ شروع کیا جاے گا اور مذہبی ٹورازم کا سلسلہ پہلے مرتبہ ماہانہ بنیادوں پر شروع کیا ہے جس کے تحت بھارت اوردیگر ممالک سے آنے والے ہندو یاتری مختلف پروازوں کی ذریعے پشاور پہنچ چکے ہیں
میڈیا سے گفتگو کرتےہوے اقلیتی رکن نے کہا کہ ہندوبرادری کے چار آستان ہیں ان میں سے ایک ٹیری میں ہے اس سلسلے میں جنوری میں ایک وفد پاکستان کا بھارت جائے گا،اجمیر شریف کا دورہ کریں گے
انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر کے ذریعے آنے والے تمام یاتری چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پشاور جائیں گے اور طے پایا ہے کہ پاکستان کے زائرین پی آئی اے سے اور انڈین یاتری ایئر انڈیا کے ذریعے سفر کریں گے
رمیش کمار کے مطابق مذہبی ٹورر سے شروع ہوگا ہم ٹریڈ اور دیگر شعبہ میں تعاون بڑھائیں گے کیونکہ ہم نے ایک اچھا کام مذہبی ٹورر کے ذریعے شروع کیا ہے
انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کے بعد دہلی،جے پور اور اجمیر شریف پاکستانی زائرین جائیں گے اور جب لوگ آپس ملیں گے تو دونوں ممالک کے درمیان نفرتیں مٹ جائیں گے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہوگا

Comments are closed.