کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور انڈروسروسز کا بائیکاٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ہفتہ کو بھی کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو تالے لگے ہوے تھے لیکن او پی ڈیز کے باہر کیمپ لگاکر ڈاکٹروں نے مریضوں کو چیک کیا –
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سول ہسپتال میں اوپن سڑک پر پی ڈی لگا نے کا سلسلہ کل سے شروع کیا ہے جس کے تحت ینگ ڈاکٹرز نے کیمپ لگاکر مریضوں کو چیک کیا اور انکے لیے ادویات تجویز کیے اس موقع پر مریضوں نے ڈاکٹرون کی جانب سے اوپن ائیر میں او پی ڈی لگانے کے اقدام کو خوب سراہا
دوسری جانب ینگ ڈاکٹر بلوچسان کے چیرمین ڈاکٹر یا سر اچکزئی نے خبردار نیوز سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ احتجاج جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ انکے اس اقدام کا مقصد دور دراز سے آنے والے لوگوں کو علاج معالجے سہولیات فراہم کرنا ہے
ینگ ڈاکٹرز کےمطابق آگے ہم ریڈزون میں او پی ڈی کھولے گئے۔اور سیریس مریضوں کو سی ایم ہاوس ریفر کرینگے ۔اس طرح حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے مجبور کرینگے۔
اس سے قبل گذشتہ روز ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کے معاملے پر گرینڈ کنونش بلانے اور ریڈ زون میں احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ پہلے سے ہی سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی کیمپ میں قائم کیا ہے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق وہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت دیگرمطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج پر ہیں
واضع رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ پانچ ہفتوں سے نہ صرف او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے بلکہ احتجاج کے دوران 27 نومبر کو کوئٹہ پولیس نے 19 ڈاکٹروں کو گرفتار بھی کیا تھا جس کے خلاف گذشتہ روز حکومت نے مقدمات واپس لیے لیکن ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے
حکومت بلوچستان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے زیاترہ مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں لیکں تنخواہوں میں اضافہ مالی مشکلات کے باعث ممکن نہیں ہے
Comments are closed.